بگ تھری کے خاتمے کے ساتھ بھارت سے سیریز کے معاہدے بھی ختم ہو گئے، شہریار خان

804675-shehriyarkhanweb-1493366571-756-640x480چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بگ تھری فارمولے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا اور پی سی بی کی کوششوں سے ہی بگ تھری کا خاتمہ ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیر جمہوری تھا اور اس فارمولے سے آئی سی میں صرف تین ممالک بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری قائم ہو گئی تھی، بگ تھری فارمولے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی بگ تھری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، پاکستان کی وجہ سے ہی بگ تھری ختم ہوا جب کہ آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر نے بھی بگ تھری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی سی سی کا اجلاس ختم ، بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *