جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

804674-niqabx-1493367155-129-640x480جرمنی میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازم خواتین کو اوقاتِ ملازمت کے دوران اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جرمنی کے ایوانِ زیریں (لوئر ہاؤس) سے منظوری کے بعد اب یہ قانون حتمی منظوری کےلیے ایوانِ بالا (اپر ہاؤس) میں پیش کیا جائے گا اور اگر اسے یہاں سے بھی منظوری مل گئی تو پھر یہ پورے جرمنی میں نافذالعمل ہوجائے گا۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل پہلے ہی یہ کہہ چکی تھیں کہ قانونی طور جہاں بھی ممکن ہوسکا، وہاں چہرے کے مکمل نقاب پر پابندی لگائی جائے گی جبکہ جرمن وزیرِ داخلہ تھومس دے میزیئرے نے اس نئے قانون کے بارے میں کہا کہ اس سے واضح ہوجائے گا کہ جرمنی میں دوسری ثقافتوں کے ساتھ کس حد تک رواداری برتی جائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *