ورلڈ الیون کے میچز کی میزبانی صرف لاہور کرے گا، شہریار خان

804450-sheryarkhan-1493350368-851-640x480چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ ستمبر میں ورلڈالیون کے میچز صرف لاہور میں کھیلے جائیں گے تاہم کراچی میں انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔
شہریارخان نے کہا کہ ستمبر میں ورلڈالیون کا پاکستان آنا یقینی ہے، صرف بجٹ اور پلیئرز کا انتخاب ہونا ہی باقی رہ گیا، آئی سی سی میٹنگ میں بورڈ ممبران کو پاکستانی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے مثبت خیالات کا اظہارکیا، ہم کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں میچز کا انعقاد چاہتے تھے مگر چونکہ پی ایس ایل فائنل کے وقت صرف لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا تھا لہذا میچز کا انعقاد وہیں ہوگا، اس دورے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز منسوخ نہیں ملتوی ہوئی اور یہ فیصلہ دونوں بورڈز نے مل کر کیا، آئندہ برس کوئی مناسب ونڈو ملی تو انعقاد ممکن ہے، ہم نے بی سی بی پر واضح کر دیا تھاکہ ہماری ٹیم 2 بار جا چکی مگر وہ نہیں آ رہے،لہذا ہم تیسرا ٹور نہیں کر سکتے، بنگلہ دیشی ٹیم سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے مالی طور پرخسارے ہوتا لہذا سیریز ملتوی کرنے کے سوا کوئی راہ نہیں تھی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو جولائی، اگست میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20میچ کھیلنے کیلیے بنگلہ دیش جانا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *