ونود کھنہ کی آخری رسومات پر رشی کپور کیوں پھٹ پڑے؟

804557-rishi-1493354617-330-640x480اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔
اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *