804504-Federalgovt-1493351764-178-640x480

کاروباری خواتین کیلیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

804504-Federalgovt-1493351764-178-640x480کو دستیاب دستاویزکے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے پہلے ہی فنانشل انسٹی ٹیوشنز(محفوظ ٹرانزیکشن) ایکٹ 2016 کی منظوری دی جاچکی ہے اورسرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن بھی شائع ہوچکا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی تجویز پر وزارت خزانہ جانب سے اس منصوبے کے وے فارورڈ کی بھی منظوری دی جا چکی ہے، اب آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے منقولہ اثاثہ جات کے لیے رجسٹری آفس کے قیام کے حوالے سے رجسٹرار تعینات کیا جائے گا جو اس منصوبے کا سربراہ ہوگا اور محفوظ ٹرانزیکشنز رجسٹری کے قیام کے علاوہ رجسٹری ریگولیشن تیار کرے گا۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ منقولہ اثاثہ جات کے لیے قائم ہونے والے اس رجسٹری آفس کے رجسٹرار ڈی ایف آئی ڈی یوکے کی فنڈنگ سے اس منصوبے کے لیے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری بھی کرے گا، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں محفوظ ٹرانزیکشنز رجسٹرار کی تنخواہوں و دیگر اخراجات کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔




Leave a Reply