804856-sethicopyx-1493381399-756-640x480

آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

804856-sethicopyx-1493381399-756-640x480پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ”پھٹیچر“ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔
آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گھر روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی، اس موقع پر مختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے، اس موقع پر نجم سیٹھی نے عمران خان کے بیان پر طنزاً کہا کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دے دیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *