804970-petrol-1493388486-286-640x480

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کی تجویز

804970-petrol-1493388486-286-640x480اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک، ایک روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گی۔




Leave a Reply