805504-bahubali-1493456447-560-640x480

باہو بلی 2 کی پہلے ہی دن 100 کروڑ کی کمائی

805504-bahubali-1493456447-560-640x480فلم باہو بالی 2 اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ بزنس کرنے والی پہلی بن جائے گی جو کوئی بالی ووڈ فلم آج تک نہ کرپائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’باہو بالی 2‘ کا سب ہی کو انتظار تھا اور اس نے ریلیز کے ساتھ ہی توقع سے بھی بڑھ کربزنس کیا ہے، کیا سلطان، کیا دنگل، 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی ’باہو بلی 2‘ نے کمائی کے معاملے میں سب کو چت کردیا ہے۔
250 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بننے والی ’باہو بلی 2 دی کنکلیوژن‘ دراصل تیلگو زبان میں ہے لیکن اسے تمل اورہندی میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم نے صرف بھارت میں پہلے روز100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم 1000 کروڑ تک کمائے گی۔ باہوبالی 2 پہلی بھارتی فلم ہے جن سے ریلیز کے پہلے روزہی 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے جب کہ دیگرملکوں سے حاصل ہونے والی کمائی اس کے علاوہ ہے۔




Leave a Reply