805251-ECCmeetingAPP-1493434567-289-640x480

برآمدی یوریا کھاد کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری

805251-ECCmeetingAPP-1493434567-289-640x480کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2017 کیلیے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی۔
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈارکی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلیے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلیے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے کی منظوری دیدی۔
اس مسودے کا اہم بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں کیلیے بجلی کی فراہمی کیلیے ضروری ٹرانسمیشن لائنوں کی ری انفورسمنٹ کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے قومی گرڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان کا معاشی انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا جس کے بعد کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تجویز کردہ اسٹینڈرڈ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے مسودے کی بھی منظوری دیدی۔ یہ مسودہ سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ اور پاور پرڈیوسرز کے درمیان ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *