حویلیاں میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

805300-accident-1493437340-358-640x480بڑا موڑ کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں بڑا موڑ کے قریب 2 ٹرالر پھسلن کے باعث 4 گاڑیوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس  اور بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *