805055-mece-1493393715-449-640x480

میسی ڈونیا کی پارلیمنٹ پرمشتعل افراد کا حملہ، متعدد ارکان زخمی

805055-mece-1493393715-449-640x480یورپی ملک میسی ڈونیا کی پارلیمنٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ارکان شدید زخمی  ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی یورپی ملک میسی ڈونیا میں اسپیکر کی تقرری کے معاملے پرمشتعل ہجوم  پولیس کا حصار توڑ کر پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا جس کے بعد  ہجوم نے ارکان پارلیمنٹ پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں  کئی ارکان لہو لہان ہوگئے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مشتعل ہجوم نے اپوزیشن لیڈر زورن زیو کو گھیرے میں لیتے ہوئے غدار کے نعرے لگائے اور ان پر مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہوگئے تاہم اہلکار انہیں عمارت سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔




Leave a Reply