پنیر کھائیں اور جگر کے کینسر سے بچیں

801485-panir-1493127171-614-640x480بعض افراد پنیر سے اجتناب کرتے ہوئے اسے موٹاپے کی وجہ قرار دیتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق سے پنیر کے بہت سے فائدے منظرِ عام پر آئے ہیں۔
پنیر خواہ شیڈر ہو، برائی ہو یا پرمیسن، یہ جگر کو توانا رکھتے ہوئے اس کے سرطان سے بچاتا ہے۔ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جگر کا کینسر ہرسال ہزاروں لاکھوں افراد کی جان لے رہا ہے۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کو اسپرمیڈائن کھلایا تو حیرت انگیز طور پر ان کی عمر میں 25 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگر چوہوں کی طرح یہ انسانوں کی زندگی میں اضافہ کرسکے تو انسان کے 100 برس تک زندہ رہنے کی امید پیدا ہوجائے گی تاہم اسپرمیڈائن کے سپلیمنٹ بنانے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے مزید انکشاف کیا کہ باقاعدگی سے مشروم، سویا، دالیں، مکئی اور مکمل اناج (ہول گرین) کھانے سے بھی زندگی طویل ہوتی ہے۔




Leave a Reply