804839-tired-1493386920-247-640x480

پیٹ کے جراثیم تھکن کی وجہ قرار

804839-tired-1493386920-247-640x480امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ خود کو عموماً تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں وہ کسی دماغی یا ذہنی بیماری کا شکار نہیں ہوتے بلکہ اس کی وجہ ان کے پیٹ میں موجود خاص قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے ’’میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ‘‘ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی کیفیت کی وجہ پیٹ میں موجود بعض جرثوموں کی غیرمعمولی مقدار ہوتی ہے جو کھانا ہضم کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ ہمارے چاق و چوبند رہنے پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
ایم ای/ سی ایف ایس کہلانے والی اس کیفیت میں مبتلا افراد کو ہر وقت نیند آتی رہتی ہے یا پھر ان کا دماغ بوجھل رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی کام پر توجہ نہیں دے پاتے اور ان کی گھریلو سے لے کر پیشہ ورانہ زندگی تک متاثر ہوجاتی ہے۔ ایسے ہی مریضوں کا تفصیلی معائنہ کرنے اور ہر پہلو سے ان کا جائزہ لینے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے بیکٹیریا کی 7 ایسی اقسام دریافت کرلیں جن کے نتیجے میں یہ کیفیت جنم لیتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *