806986-Textilephotofile-1493610125-480-640x480

مریخ پر آباد کاری کیلیے نت نئی اشیا کی تیاری شروع

یورپی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ایک نئے انقلابی باب کا آغاز کردیا ہے۔
تکنیکی شعبوں سے متعلق ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز نے اگلے عہد میں قدم رکھتے ہوئے اب خلا کی تسخیر اور مریخ پر انسانی زندگی کو ممکن بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نت نئی مصنوعات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس اچھوتے تصور کو عملی شکل میں ڈھالنے کیلیے9 تا 12 مئی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹائل‘‘ میں پیش کیا جارہا ہے۔
نمائش کے منتظم میسے فرینکفرٹ نے یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) اور جرمن ایرواسپیس سینٹر (ڈی ایل آر) کے تعاون سے ’’لیونگ ان اسپیس‘‘ کے عنوان سے خصوصی پویلین قائم کیا جارہا ہے جس میں ایرواسپیس انڈسٹری سے متعلق ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی، ایپلی کیشن اور مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔ خلا میں انسانی زندگی کے تقاضوں پر مبنی چار بنیادی شعبوں سے متعلق مصنوعات اور ٹیکنالوجی نمائش کا حصہ ہوگی جن میں آرکیٹکچر، سویلائزیشن، ملبوسات اور موبلیٹی شامل ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *