مزدوروں کے عالمی دن پر آج جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

مزدوروں کا عالمی دن آج کراچی میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا807010-labour-1493611192-918-640x480۔
مزدور رہنماؤں نے ریلیوں اور تقریبات سے خطاب میں کہا کہ محنت کشوں کو معاشی اور طبی حق دیا جائے، مزدور ریلیاں نکالی جائیں گی، مزدور کانفرنسیں، سیمینارہوںگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم مئی پر ریلیاں جلسے اور سیمینار منعقد ہوںگے، سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کی جانب سے مزار قائد سے پریس کلب تک مشترکہ ریلی نکالی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے تحت ٹاور سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی پریس کلب پر مختلف مزدور تنظیموں کے تحت جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے تحت کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے جنرل سیکرٹری جنید اعوان اور رانا شہزاد خطاب کریں گے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے مزدور کی کم ازکم تنخواہ 30ہزار روپے کرنے گھر کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ چھوٹے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *