806725-imrankhan-1493568487-176-640x480

کراچی کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں، عمران خان

806725-imrankhan-1493568487-176-640x480چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں۔
کراچی میں ’’حقوق کراچی ریلی‘‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس لئے اس شہر کی حیثیت کے مطابق یہاں سہولتیں ہونی چاہئیں تھیں لیکن بدقسمتی سے یہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی دکھائی دیتا ہے اور جو پیسہ کراچی اور اندرون سندھ میں خرچ ہونا چاہیئے تھا وہ ایان علی جیسے لوگوں کے ذریعے دبئی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آجاتا اس وقت تک سیوریج، پانی، ٹرانسپورٹ اور صفائی جیسے مسائل حل نہیں ہوسکتے، خیبرپختونخوا میں 30 فیصد فنڈ بلدیات کو جاتا ہے جب کہ میئر کراچی بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کے پی کے جیسا نظام دیا جائے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اگر یہاں کا پیسہ چوری ہوگا تو کراچی کے لوگوں کے مسائل کس طرح حل ہوں گے تاہم کراچی کے مسائل کے حل کے لئے یہاں کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں بااختیار بلدیاتی نظام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی جیسے مسائل کا حل ممکن نہیں۔




Leave a Reply