807725-easypaisawestern-1493693250-982-640x480

ایزی پیسہ، ویسٹرن یونین سے رقوم منتقلی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

807725-easypaisawestern-1493693250-982-640x480وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں ایزی پیسہ اور ویسٹرن یونین کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو ڈاکیومنٹڈ بنانے اور ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم متعارف کروائی جائیں گی۔

’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ایزی پیسہ اور ویسٹرن یونین کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو ڈاکیومنٹڈ بنانے کیلیے باقاعدہ جامع میکنزم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے رُولز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ایف بی آرکو رپورٹ موصول ہوئی جس پرایف بی آر نے ڈاکیومنٹیشن کا میکنزم تیارکرنا شروع کیا اور اس بارے میں قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو باقاعدہ پریزنٹیشن بھی دی جائیگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *