ایل پی جی کی قیمت میں9 روپے فی کلو کمی

807830-LPGPhotoFile-1493697599-650-640x480ایل پی جی کی مئی2017 کے لیے سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس فی ٹن84 ڈالر کی کمی سے388 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث پاکستان بھر میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں9 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلنڈرکی قیمت105 روپے اورفی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت405 روپے گھٹ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن اورایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدرنے بتایا کہ مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں اضافے کی صورت میں تو ایل پی جی کی قیمتوں میں فی الفوراضافہ کردیتے ہیں لیکن محسوس ہوتا ہے کہ مئی2017 کے لیے ایل پی جی کی عالمی قیمت میں ہونے والی کمی کے تناسب سے مقامی پروڈیوسرز اپنی ایل پی جی کی پیداوارکی قیمت گھٹانے سے گریز کررہے ہیں۔

علی حیدر نے وفاقی وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل پر زور دیا کہ وہ مقامی پروڈیوسرز کو سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں ہونے والی کمی کے تناسب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے احکامات جاری کریں کیونکہ اب ملک بھر میں موسم سرد نہیں رہا اورگرمی کی شدت بڑھ رہی ہے لہٰذا ایل پی جی کی مقامی طلب بھی گھٹ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس پرآشوب دور میں ایل پی جی کے پروڈیوسرز کو صارفین کے جائز حقوق کا خیال رکھتے ہوئے فی الفورایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جانا چاہیے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *