8888

بے نظیرائیرپورٹ میں خواتین پرتشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار نوکری سے برطرف

بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نارویجین خواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل غزالہ شاہین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشل ائیرپورٹ پر غزالہ شاہین نامی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل نے پاکستانی نژاد نارویجین خواتین پرتشدد کیا تھا اور خواتین کو راول لاؤنچ سے ڈیپارچر لاؤنج تک بالوں سے پکڑ کرلائی تھی، خواتین مسافروں پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے غزالہ شاہین کو معطل کر دیا تھا جب کہ چیف جسٹس آف پاكستان جسٹس ثاقب نثار نے تشدد كے واقعے كا ازخود نوٹس لیتے ہوئے  سیكریٹری داخلہ اور سیكریٹری سول ایوی ایشن سے تین  روزمیں  رپورٹ طلب  کی تھی ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *