807777-Pakistanhockey-1493695601-541-640x480

ٹرائنگولر ہاکی سیریز کل شروع ہوگی

رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے شیڈول ٹرائنگولر سیریز بدھ سے شروع ہوگی جبکہ ابتدائی میچ پاکستان سینئرز اور پاکستان وائٹس کے درمیان جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ 2014 سے محروم رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے کیلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا چیلنج درپیش ہے، ایونٹ 15سے25 جون تک لندن میں جاری رہے گا، پول بی میں شامل پاکستانی ٹیم افتتاحی میچ 15جون کو ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے منتخب کھلاڑی امجد علی، مظہرعباس، نواز اشفاق، محمد علیم بلال، ابوبکر محمود، محمد رضوان جونیئر، محمد عاطف مشتاق، محمد فیصل قادر، تعظیم الحسن، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، محمد عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، محمد ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، عبدالحسیم خان، محمد اظفر یعقوب، عمیر سرفراز، مبشر علی اور قاضی اسفند یار نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *