809656-SHEHRIYARKHANNEW-1493888057-359-640x480

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمیٹی نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے۔

قائمہ کمیٹی کے رکن کمیٹی شفقت حیات نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑی بکیز سے ہوٹل کی لابی میں ملے تو پھر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، جن ٹیموں کے کھلاڑی فکسنگ میں ملوث پائے گئے ان ٹیموں کے منیجرز کو کیوں نہیں پکڑا گیا، انہوں نے سوال کیا کہ فاسٹ بولنگ، اوپننگ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو رہا ہے، ٹیم اسپنرز کے سہارے چل رہی ہے، اچھے کوچز کے باجود ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور سزا یافتہ کھلاڑیوں کو کس لیے اور کون بار بار مواقع فراہم کر رہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *