809333-pakistanpostandnadra-1493843382-619-640x480

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

809333-pakistanpostandnadra-1493843382-619-640x480پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز نادرا کے شناختی کارڈ ڈیلیور کرے گا اور نادرا کی فنانشل سروسز بھی پوسٹ آفس چلائیں گے جبکہ جوائنٹ وینچر کے پائلٹ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 10ڈاک خانوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو مزید فعال کرنے کے لیے نادرا اور پاکستان پوسٹل سروسز کے مابین جوائنٹ وینچر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس جوائنٹ وینچر کے تحت نادرا کے شناختی کارڈ ڈاک خانوں کے ذریعے متعلقہ لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے، اس جوائنٹ وینچر کے تحت جو شہری بھی اپنا شناختی کارڈ بنائے گا، اس کا شناختی کارڈ تیار کرکے متعلقہ ڈاکخانوں میں بھیج دیا جائے گا جہاں سے شہری باآسانی اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سہولت کے تحت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈز لینے کے لیے نادرا دفاتر میں گھنٹوں لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جوائنٹ وینچر کے تحت ابتدائی مرحلے میں 10 ڈاکخانوں کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ کیا جائیگا تاہم پائلٹ پروجیکٹ میں کامیاب ہونے پر یہ منصوبہ ملک بھر میں شروع کر دیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *