ابھیشیک بچن جونیئر کلرک کی نوکری کے امیدوار بن گئے

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے نام جونیئر کلرک کی نوکری کے امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ نکل آیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
بھارتی حکومت کے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی ) کی جانب سے 30 اپریل کو جونیئر کلرک کے لیے تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن امتحان سے قبل ہی پرچہ لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے تاہم اب اسی جونیئر کلرک کی پوسٹ کے لیے بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا ایڈمٹ کارڈ بھی سامنے آیا ہے جس سے وہ اس نوکری کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *