810288-AFghanistan-1493933680-706-640x480

افغانستان؛ فضائی حملے میں طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر سمیت11 جنگجو ہلاک

شمالی افغانستان میں فضائی حملے میں طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر سمیت11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ قندہار میں ایک جھڑپ میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز شمالی صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاوالدین میں ایک ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کے شیڈو ضلعی گورنر مولوی انصاراللہ سمیت11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ اس کارروائی میں6عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
دوسری جانب صوبہ بلخ میں بم نصب کرنے کے دوران قبل از وقت بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع چمتال میں پیش آیا جبکہ قندہار میں پولیس اورطالبان کی جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *