810254-saimasabaqamerandsaima-1493928203-873-640x480

صبا قمر، صائمہ اور شگفتہ اعجاز آج سالگرہ منائیں گی

810254-saimasabaqamerandsaima-1493928203-873-640x480فلم اسٹار صائمہ نور، صباء قمر اور شگفتہ اعجاز آج اپنی اپنی سالگرہ منائیں گی۔
اداکارہ صائمہ نور، شگفتہ اعجاز اپنی 46ویں جبکہ صباء قمر 33ویں سالگرہ منائیں گی، فلم اسٹار صائمہ نور 5مئی 1971ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی پانچ مئی 1971ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ صباء قمر 5مئی 1984ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔
واضح رہے کہ صباء قمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈم ‘‘ریلیز ہونے والی ہے اور آج کل صباء قمر اپنی فلم کی تشہیری مہم کے لیے بھارت میں موجود ہیں اور اپنی 33ویں سالگرہ بھی بھارت منائیں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *