809796-kashmir-1493900300-916-640x480

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے جنت نظیر وادی میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری ظلم و جبر کے نئے سلسلے کا آغاز کردیا ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے 20 سے زائد دیہات کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا، آپریشن گزشتہ رات شروع کیا گیا تھا جب کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔




Leave a Reply