پاناما کیس؛ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے آج سماعت کرے گا

810123-thepanamapapers-1493921260-633-640x480سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے حوالے معاملے کی سماعت آج کرے گا۔
سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سماعت کرے گا جس دوران گورنر اسٹیٹ بینك اور چیئرمین سیكیورٹی اینڈ ایكسچینج كمیشن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوكر اپنے اداروں کے گریڈ 18 سے اوپر كے افسران كے ناموں كی فہرست پیش كریں گے جس كے بعد جے آئی ٹی تشكیل دی جائے گی۔
عدالت عظمیٰ نے بدھ كو مذكورہ دونوں اداروں كی طرف سے جے آئی ٹی كی تشكیل کے لیے بھجوائے گئے نام مسترد كرتے ہوئے دونوں اداروں كے سربراہان كوطلب كرركھا ہے جب كہ دیگر چار اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے نام عدالت عظمی نے قبول كرلیے تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *