811358-polling-1494052108-181-640x480 (2)

برطانوی لوکل کونسل الیکشن میں کنزرویٹیو پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

برطانیہ کے لوکل کونسل الیکشن میں تھریسامے کی کنزرویٹیو پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔

کنزرویٹیو پارٹی نے لوکل کونسل الیکشن کے دوران پورے برطانیہ میں 1776 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کئی پاکستانی نژاد کونسلر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ لیبر پارٹی ماضی میں اپنی جیتی ہوئی نشستوں پر بھی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کےلیے انگلینڈ کے کئی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور ویلزمیں جمعرات کوڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جمعے کے روز کی گئی۔ کئی شہروں میں میئر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ کنزریٹو پارٹی نے 11 نئی کونسلوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ 500 سے زیادہ نئے کونسلر منتخب کرانے میں بھی کامیاب رہی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *