پنجاب پولیس کی نئی وردی سے درزیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

پنجاب حکومت نے عوام میں اچھا تاثر پیدا کرنے کے لیے پولیس کی وردی تبدیل کی لیکن پولیس کے اعمال پھر بھی تبدیل نہ ہوئے کیونکہ انہوں نے درزیوں کو پرانی وردی سلانے کے لیے آرڈر دیئے لیکن اب وہ درزیوں کو ان کا معاوضہ ہی نہیں دے رہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی کے بعد پولیس کو ریڈی میڈ سبز زیتونی یونیفارم فراہم کیا گیا، جس کے بعد پرانی وردی کی حیثیت صفر ہو گئی ہے۔

پولیس لائنز سے ہرملازم کو دو یونیفارم سلوانے کے لیے کپڑا ملتا تھا جس کے بعد وہ اپنی جسامت اور من پسند اسٹائل کے مطابق سکیورٹی برانچ سے منظور شدہ درزیوں کو کپڑا فراہم کرتے اور800 روپے فی یونیفارم کے سلائی دیتے۔ سلائی کے بعد ہرملازم کو تیار وردی مل جاتی تھی لیکن اب نئی وردی ملنے کے بعد پولیس ملازمین نے درزیوں کا فون اٹھانا چھوڑدیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *