اسٹیٹس کو کے خاتمے تک نوازشریف اور زرداری جیسے حکمران پیدا ہوتے رہیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک سے اسٹیٹس کو کے خاتمے تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکران پیدا ہوتے رہیں گے۔

پشاور میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار سے پاکستان پر حملے کر رہا ہے اور ہمارے حکمران نریندر مودی کو خوش کرنے کے لئے بیانات دیئے جا رہے ہیں، پاک افغان سرحد پر بھی صورت حال کشیدہ ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھا حکمران ٹولہ سو رہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *