812412-bokuharam-1494162695-254-640x480

بوکو حرام نے یرغمال 82 طالبات کو رہا کر دیا

نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے 3 سال قبل اغوا کی گئیں طالبات میں سے 82 کو رہا کردیا۔

نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد 3 سال قبل اغوا کی گئی 82 طالبات کو رہا کردیا جس کے بعد اب تک رہائی پانے والی طالبات کی تعداد 102 ہو گئی ہے تاہم اب بھی 174 طالبات شدت پسند وں کی قید میں ہیں۔

نائیجیرین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  طالبات کی رہائی سیکورٹی فورسز، سوئٹزر لینڈ حکومت اور مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے جس کے لیے ان سب کے  شکر گزار ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *