812718-bodiesss-1494220100-192-640x480

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار والدین سمیت جاں بحق

ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریفک وارڈن ذبیر خالد والدین سمیت جاں بحق ہو گیا جب کہ بیوی اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن ذبیر خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے راولپنڈی آ رہا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خالد اور اس کے والدین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کی بیوی اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔




Leave a Reply