امریکی فوج نے افغانستان میں داعش خراسان کا سربراہ ہلاک کردیا

812840-isis-1494222931-976-640x480افغان حکومت اور امریکی فوج نے 26 اپریل کو صوبہ ننگر ہار میں کی گئی کارروائی میں افغانستان، پاکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں کےلیے داعش کی ذیلی شاخ داعش خراسان کے سربراہ عبدالحسیب کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی فوجی ترجمان کے مطابق 26 اپریل کو پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچین میں غاروں اور سرنگوں پر مشتمل داعش کے کمپلیکس کے خلاف افغان اور امریکی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس میں داعش کے 35 جنگجو مارے گئے جن میں داعش خراسان کا سربراہ شیخ عبدالحسیب بھی شامل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی بم حملے میں ہلاک داعش جنگجوؤں کی تعداد 90 ہوگئی




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *