812032-FBR-1494131445-776-640x480

ایف بی آر کی کراچی میں قیمتی اراضی پر قبضے کا انکشاف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ٹیکسیشن کلب کلفٹن کراچی کی قیمتی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے ناجائز قبضہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معاملہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ٹیکسیشن کلب کی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو خواجہ تنویر کی جانب سے ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخری عشرے میں ایف بی آرکی بورڈ ان کونسل کے اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بتایا کہ کلفٹن کراچی میں واقع ایف بی آر کے ٹیکسیشن کلب کی زمین پرقبضہ کیا جارہا ہے لہٰذا متعلقہ حکام کو اس بارے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ ٹیکسیشن کلب کلفٹن کراچی کی زمین پر ناجائز قبضے کو رکا جا سکے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *