812159-macron-1494181840-983-640x480

ایمونیئل میکخواں فرانس کے نئے صدر منتخب

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونیئل میکخواں واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخاب کے لئے قوم پرست خاتون سیاست دان مارین لی پین اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونئیل میکخواں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی تاہم دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹرز کی بھاری تعداد نے میکرون کے حق میں ووٹ دیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 65.3 فیصد رہا جو گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں کم ہے اور 25 فیصد ووٹرز غیر حاضر رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فرانسیسی صدارتی امیدوار میکرون کی انتخابی مہم پر ہیکروں کا دھاوا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *