812399-sher-1494179372-711-640x480

شرمین عبید چنائے کی ’اے گرل ان دی ریور‘ نے رابرٹ کینیڈی ایوارڈ جیت لیا

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ اے گرل ان دی ریور‘ نے 49 ویں سالانہ رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ میں بیسٹ انٹرنیشنل ٹیلیوژن ایوارڈ جیت لیا۔

رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ کی باقاعدہ تقریب 23 مئی کو واشنگٹن ڈی میں سجائے جائے گی جہاں مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا جب کہ شرمین عبید چنائے کو بھی اسی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی ٹی وی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ رواں سال شامی تنازعہ، غربت، مہاجرین، نایاب مقامی آبادیاں اور پانی کے بحران جیسے موضوعات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” اے گرل ان دی ریور” کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ہی خاندان کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔ اس سے قبل اسی فلم کو آسکر اور ایلفرڈ آئی ڈیوپونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *