812772-Neelummuneer-1494215997-128-640x480

نیلم منیر پنجابی فلموں میں کام کر نے کی خواہشمند

اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

نیلم منیر نے کہا کہ مجھے پنجابی فلمیں شروع دن سے بہت پسند ہیں اور اگر مجھے کسی اچھی پنجابی فلم میں کام کی آفر ز ہوئی تو میں ضرور کام کرو ں گی اور جہاں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ اگر محنت اور میعار کے مطابق کام کیا جائے تو پاکستانی فلم انڈسڑی کو پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *