812759-DarrenSammy-1494215162-833-640x480

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی؛ ڈیرن سیمی حصہ بننے پر نہال

لاہور میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن بدستور نہال ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا چھوٹا سا حصہ بننے پر بھی مطمئن ہوں۔
ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی پروا نہ کرتے ہوئے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلے اور اسی وجہ سے انھیں یہاں پر کافی پذیرائی بھی حاصل ہوئی تھی۔ وہ ابھی تک اس کو نہیں بھول پائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے چھوٹا سا حصہ ڈالنے پر کافی مطمئن ہوں۔
واضح رہے کہ ڈیرن سیمی اب ایک فری لانس کرکٹر ہیں اور دنیا بھر میں نجی لیگز کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں گذشتہ برس کے آغاز پر پر ویسٹ انڈیز نے دوسری مرتبہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم اسی ایونٹ کی فاتح ٹرافی وصول کرنے کے موقع پر سیمی نے اپنے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انھیں پھر انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *