812857-WomanBody-1494224484-365-640x480

کراچی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل

کیماڑی کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا جب کہ قتل کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیکسن تھانے کی حدود بھٹہ ویلیج میں ایک مکان سے 22 سالہ لڑکی فرزانہ کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رسی بھی قبضے میں لی اور لڑکی کو قتل کرنے کے شبہے میں مقتولہ کے والد غلام نبی اور بھائی نبیل کو گرفتار کر لیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر نو بیاہتا جوڑا قتل




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *