812778-utilitystores-1494216418-503-640x480

یوٹیلٹی اسٹورز کی 20 اشیا پر 1.5 ارب کی سبسڈی زیر غور

وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20سے زائد اشیا خور دونوش پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کی تجو یز زیر غور ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن آف پاکستان کی جانب سے اسٹوروں پر اشیاخورد ونوش کی فراہمی کے لیے افطار کے بعد بھی چند اسٹورکھلے رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں میں 20سے زائد اشیا خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کی تجا ویز زیر غور ہیں جن اشیا خورد ونوش پر وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں سبسڈی دی جائے گی۔ ان میں آٹا، چاول، گھی، بیسن اور مختلف قسم کی دالوں کے علا وہ دیگر اشیا بھی شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ چند اشیا پر حکومت برانڈڈ کمپنیوں سے رعایت لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ اس وقت بھی یوٹیلیٹی اسٹور حکام کے مطابق 700 سے زائد برانڈڈ اشیا خور دونوش کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔




Leave a Reply