افغان صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکا، عالمِ دین سمیت 8 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے پروان میں واقع ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خیز مواد مدرسے کے ایک کمرہ جماعت میں چھپایا گیا تھا جس کا دھماکا آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد ہوا جبکہ اس وقت مدرسے میں پڑھنے والے بچے بھی وہاں موجود تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی بھی شامل ہیں جو پاریاں علماء مجلس کے سربراہ بھی تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی فوج نے افغانستان میں داعش خراسان کا سربراہ ہلاک کردیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *