بجٹ سے قبل نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجرا کا امکان ختم

شکار ہوگیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈکے اجراکے امکانات ختم ہوگئے ہیں تاہم نئے بجٹ میں بھی وسائل کی تقسیم موجودہ این ایف سی ایوارڈکے فارمولے کے تحت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوسکے، چھوٹے صوبے نئے این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ فارمولے کو تبدیل کرنے اور جلد ازجلد نئے ایوارڈ کا اجرا چاہتے ہیں۔
ساتویں این ایف سی ایوارڈکی مدت میں توسیع کو دوسال مکمل ہونے والے ہیں مگرا س کے باوجود وفاق اور صوبوں کے درمیان نئے این ایف سی ایوارڈکے اجرا پر اختلافات ختم نہیں ہو سکے جس کے باعث آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *