813547-mira-1494304327-627-640x480

شاہد کپور کی بیوی پر جرمانہ کیوں ہوا؟

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جو خود کیمرے کے سامنے آنا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارشاہد کپور کی اہلیہ ممبئی میں ایک دعوت کے لیے گئی تھیں جہاں ان کے ڈرائیور نے گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کردی، قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جب میرا کو کہا گیا کہ انہوں نے نو پارکنگ زون میں گاڑی پارک کی جس کے لیے 2 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، میرا نے بھی اپنی غلطی کو فوری طور پر تسلیم کرلیا اور کسی بھی چوں چراں یا غصے کیے بغیر جرمانہ ادا کیا۔




Leave a Reply