813812-saba-1494336787-679-640x480

صبا قمر بھارت کے گن گانے لگیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہےکہ میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے اور وہاں ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی۔
بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرنا نہیں چاہتی تھی البتہ یہ ضرورسوچتی تھی کہ اگراچھی کہانی پرمبنی کوئی اچھا کردار ملا تو وہ ضرور کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ڈرامے بھارت میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں جب کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے بھی ڈرامے میں میری اداکاری دیکھ کر ہی فلم میں لینے کا فیصلہ کیا۔
صبا قمر نے کہا کہ فلم کے لیے جب پہلی بارعرفان خان کے مینیجر نے فون کیا تو مجھے لگا کہ یہ میرے ساتھ بڑا مذاق ہے لیکن جب فلم کے ہدایتکار نے کال کی تو یقین آیا یہ کہ مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اداکارہ نے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا امید ہے کہ امن کی فضا دونوں ہی ممالک میں جلد قائم ہوگی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ ہیں جس کا فیصلہ بھارتی میڈیا نے بھی کیا کہ وہ مجھ سے بھی بہت اداکارہ ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *