813417-rupees_-1494279724-390-640x480

مالی سال 2017-18 کے لیے روپے کی قدر میں مزید 50 پیسے کمی

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کیلیے روپے کی قدر میں مزید 50 پیسے کمی کردی ہے جس سے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضے میں مزید 35 ارب روپے کے لگ بھگ اضافے کا امکان ہے۔
’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2017-18 کیلیے ڈالر کے سرکاری ریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجوائے جانے والے مراسلے میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال 2017-18 کیلیے روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 105.5 روپے مقرر کی گئی ہے۔ لہٰذا آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات ڈالر کی قیمت 105.5 روپے کی قیمت کے مطابق تیار کیے جائیں اور ڈالر کی مقرر کردہ نئی قیمت کے مطابق غیر ملکی امداد وقرضوں کا شمار کیا جائے گا۔
اگلے مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی بھی ڈالر کی نئی مقرر کردہ سرکاری قیمت کے مطابق ہوگی لہٰذا اسی قیمت کومدنظر رکھتے ہوئے ڈیبٹ سروسنگ کیلیے رقم مختص کی جائے۔ اس کے علاوہ اگلے مالی سال کے دوران غیر ملکی امداد کی ادائیگی و وصولی بھی105.5روپے فی ڈالرکے حساب سے ہی کیلکولیٹ کی جائیگی۔




Leave a Reply