فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا بھی پاکستان آکر کھیلیں گے

فرانس کے سابق اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا پاکستان آ کر برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینہو اوردیگر پلیئرزکے ساتھ فائیو اے سائیڈ فٹبال میچ کھیلیں گے۔
نکولس انیلکا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” السلام علیکم پاکستان! ایک مسلمان کی حیثیت سے مسلم ملک پاکستان آ کر بہت خوشی ہو گی جہاں رونالڈینہو سے ملاقات ہو گی اور ان سے میچ بھی کھیلوں گا “انہوں نے مزید کہا کہ ”اس اقدام کا مقصد پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد تو میرا پاکستان کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔“
اس خبر کو بھی پڑھیں :برازیلین فٹبالر رونالڈینہو پاکستان آئیں گے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *