پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں7وکٹ سے کامیابی سمیٹی،پھر میزبان سائیڈ نے کم بیک کیا اور دوسرا میچ106رنز سے جیت کرسیریز برابر کردی،اب دونوں ٹیمیں آج سے روسیو، ڈومینیکا میں شروع ہونے والے تیسرے مقابلے میں برتری کی جنگ لڑیں گی، پاکستان کیلیے اس میچ میں فتح دوہری اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا موقع ملے گا۔
کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنا الوداعی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں،پوری ٹیم کی خواہش ہوگی کہ تاریخی فتح کے ساتھ دونوں کو یادگار انداز میں رخصت کریں، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں آسانی سے ہتھیار ڈال دینے والی مہمان بیٹنگ لائن کو اعتماد کی بحالی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ ونڈسر پارک میں پہلا ٹیسٹ جولائی 2011 میں کھیلا گیا تھا، یہاں اب تک 4 میچز ہو چکے، میزبان ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف ایک میچ جیتا، آسٹریلیا نے دونوں مقابلوں میں شکست دی جبکہ بھارت سے مقابلہ ڈرا ہوگیا تھا، یہاں پہلے بولنگ کرنے والی 2 جبکہ بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ایک ٹیم سرخرو ہوئی ہے، پچ اسپنرز کیلیے زیادہ سازگار لیکن اچھی لائن لینتھ پر گیند کرنے والے پیسرز بھی کامیاب رہتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *