814297-misbahulhaqandyouniskhan-1494364026-937-640x480

پاکستان کرکٹ کے 2 اہم ستارے آخری بار انٹرنیشنل سطح پر جگمگائیں گے

پاکستان کرکٹ کے 2 اہم ستارے آخری بار انٹرنیشنل سطح پر جگمگائیں گے، ویسٹ انڈیز کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والا ڈومینیکا ٹیسٹ یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا، دونوں عمدہ کھیل کیلیے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق نے دورئہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیلنے کیلیے جا رہے ہیں،یوں پاکستان کرکٹ کے 2 اہم ستون ڈومینیکا میں ٹیسٹ کے بعد کبھی انٹرنیشنل مقابلوں میں نظر نہیں آئینگے، دونوں نے ٹوئنٹی20اور ون ڈے کرکٹ کو پہلے ہی خیرباد کہہ دیا تھا،یونس نے پہلا ٹیسٹ 26 فروری کو سری لنکاکیخلاف راولپنڈی میں کھیلنے کے بعد اب تک 117میچز میں 52.32 کی اوسط سے 10046 رنز بنائے ہیں، انھوں نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والا پہلا پاکستانی بننے کا اعزاز حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا، اپنے کیریئر میں یونس نے انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سنچریوںکا ریکارڈ بھی توڑا، انھوں نے 34تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں۔
یونس خان نے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریز کے دوران ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،انھوں نے بطور کپتان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2009 کا ٹائٹل جیت کر مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔ مصباح نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2001میں ڈیبیو کرنے کے بعد اب تک 74 ٹیسٹ میں 10سنچریوں کی مدد سے 46.91 کی اوسط سے 5161رنز بنائے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *