کرکٹ جنوبی افریقا کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کا حق واپس مل گیا

کرکٹ جنوبی افریقہ کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کا حق واپس مل گیا، نسلی کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے حکومت نے اس پر انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کیلیے بڈ دینے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران سی ایس اے کی جانب سے کوٹے سسٹم پر سختی سے عملدرآمدکراتے ہوئے مختلف لیول کی ٹیموں میں سیاہ فام کرکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا، جس پر وزارت کھیل نے پابندی اٹھالی۔ اسی طرح رگبی اور نیٹ بال کو بھی انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کی اجازت مل گئی تاہم ایتھلیٹکس پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔
رگبی یونین کو اس کا فوری فائدہ ہوگا جو2023 کے ورلڈ کپ کیلیے بڈ کا ارادہ رکھتی ہے،کرکٹ جنوبی افریقہ کو اگلے 6 برس تک کسی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرنی۔ اگرچہ کچھ عرصے قبل 2018 میں اضافی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے انعقاد کی تجویز زیر گردش اور میزبانی کیلیے جنوبی افریقہ کا نام لیا جارہا تھا مگر بعد میں اس حوالے سے کوئی ڈیولپمنٹ سامنے نہیں آئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *