الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے یونس اور مصباح کو ویسٹ انڈین ٹیم کاگارڈ آف آنر

کیریئر کا الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان اور مصباح الحق کو ویسٹ انڈین ٹیم نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈومینیکا ٹیسٹ میں پہلے روزبابراعظم کے آؤٹ ہونے پر یونس خان بیٹنگ کیلیے آئے تو میزبان کرکٹرز نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا،انھوں نے ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر سے ہاتھ ملایا اور کریز پر پہنچ گئے،دوسرے روز ہولڈر نے ہی انھیں18پر ایل بی ڈبلیو کیا تو مصباح الحق میدان میں داخل ہوئے، انھیں بھی ویسٹ انڈین ٹیم نے گارڈ آف آنر پیش کیا،مہمان کپتان نے حریف ٹیم کے ہر کھلاڑی سے ہاتھ ملایا اورکریز پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ دونوں سینئرز نے اس ٹور سے قبل ہی اعلان کردیا کہ کیریبیئن سے سیریز کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *